Urdu ke Sab sy Ziada Pasand ki jany Wali News Website
Home » یونس خان کو کرکٹ آسٹریلیا نے کرکٹ فیسٹیول کا حصہ بنا لیا
کرکٹکھیل

یونس خان کو کرکٹ آسٹریلیا نے کرکٹ فیسٹیول کا حصہ بنا لیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو کرکٹ آسٹریلیا نے کرکٹ فیسٹیول کا حصہ بنا لیا۔

پاکستان کے سابق کپتان یونس خان کو آسٹریلیا کے کرکٹ سیزن کی تقریب کے مہمان کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ سیزن کے آغاز سے قبل کرکٹ فیسٹیول 5 اکتوبر کو میلبرن میں ہوگا،کرکٹ فیسٹیول میں فینز کو نامور کرکٹرز سے ملنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فاتح کپتان یونس خان کے ہمراہ آسٹریلیا کے سابق کرکٹر ڈیمین فلیمنگ اور آل راؤنڈر گلین میکسویل بھی شامل ہیں۔

کرکٹ فیسٹیول میں فینز کی دلچسپی کے لیے سرگرمیاں رکھی جائیں گی کرکٹرز فینز کے ساتھ فو ٹو سیشن کریں گے اور آٹو گراف دیں گے۔

Related posts

افغانستان کرکٹ بورڈ کا انڈر 19 سیریز کیلئے پاکستان سے رابطہ

admin

بھارتی ٹیم کی کوچنگ کیلئے مودی سمیت اہم ناموں سے جعلی درخواستیں آنے کا انکشاف

admin

قتل کیس: شکیب پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کھیلیں گے یا وطن جائیں گے؟ بی سی بی نے واضح کردیا

admin

Leave a Comment