Urdu ke Sab sy Ziada Pasand ki jany Wali News Website
Home » بھارتی ٹیم کی کوچنگ کیلئے مودی سمیت اہم ناموں سے جعلی درخواستیں آنے کا انکشاف
بین اقوامیکرکٹکھیل

بھارتی ٹیم کی کوچنگ کیلئے مودی سمیت اہم ناموں سے جعلی درخواستیں آنے کا انکشاف

بھارتی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کیلئے سچن ٹنڈولکر، نریندرا مودی اور ایم ایس دھونی سمیت کئی نامور افراد کے نام سے جعلی درخواسیں جمع کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ کی تلاش کا کام شروع کر رکھا ہے جس کیلئے  بھارتی بورڈ کو  لگ بھگ  3 ہزار درخواستیں  موصول ہوئی ہیں،  ان درخواستوں میں بھارتی ٹیم کے کوچ کیلئے کئی جعلی درخواستیں جمع کرانے کا انکشاف ہوا ہے  اور  جعلی درخواستیں معروف لوگوں کے ناموں سے جمع کرائی گئی ہیں۔

ھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو جن معروف لوگوں کے ناموں سے درخواستیں موصول ہوئی ان میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، سچن ٹنڈولکر، سابق کپتان ایم ایس دھونی اور بھارتی سیاستدان امت شاہ سمیت متعدد نام شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2022 میں جب ہیڈ کوچ کی تلاش کیلئے درخواسیں مانگی گئی تھیں تب بھی صورتحال کچھ اسی طرح  تھی اور  اس وقت بھی 5 ہزار درخواسیں موصول ہوئی تھیں جن میں بہت سی معروف شخصیات کے نام پر  بھیجی گئی جعلی درخواستیں تھیں۔

بھارتی بورڈ نے رواں ماہ کے آغاز میں ہیڈ کوچ کے لیے آن لائن گوگل فارم جاری کیا تھا اور  درخواستیں جمع کرانے کی ڈیڈ لائن 27 مئی تھی۔

یاد رہے بھارتی ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کی مدت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اختتام تک ہے۔

Related posts

پیرس پیرالمپکس میں پاکستان کی شرکت غیریقینی صورتحال کا شکار

admin

وہاب ریاض کا بچنا مشکل، بابر کی کپتانی خطرے میں، ٹیم میں گروپنگ کا بھی انکشاف

admin

ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کافی متوازن ہے، امید ہے اچھے نتائج آئیں گے: اسد شفیق

admin

Leave a Comment