Urdu ke Sab sy Ziada Pasand ki jany Wali News Website
Home » آسٹریلیا کا ٹیسٹ کرکٹ کے 150 سال مکمل ہونے پر جشن، انگلینڈ کیخلاف میچ کا اعلان
کرکٹکھیل

آسٹریلیا کا ٹیسٹ کرکٹ کے 150 سال مکمل ہونے پر جشن، انگلینڈ کیخلاف میچ کا اعلان

کرکٹ آسٹریلیا نے ٹیسٹ کرکٹ کے 150 سال مکمل ہونے  پر جشن منانے کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا نے واحد ٹیسٹ کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ  آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ مارچ 2027 میں کھیلا جائے گا۔

ٹیسٹ کرکٹ کے 150 سال مکمل ہونے پر ٹیسٹ میچ کی میزبانی تاریخی میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کرے گا۔

15سے 19 مارچ 1877 میں ٹیسٹ میچ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میلبرن کے گراؤنڈ میں کھیلا گیا تھا، 79-1978 کے سیزن کے بعد پہلی مرتبہ مارچ میں آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ ہو گا۔

آخری مرتبہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ مارچ میں ہوا جو 29 مارچ کو ختم ہوا تھا، ٹیسٹ کرکٹ کے 100 برس مکمل ہونے پر ٹیسٹ 12 سے 17 مارچ 1977 کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ہی کھیلا گیا تھا۔

ادھر کرکٹ آسٹریلیا نے 31-2030 سیزن تک کے انٹرنیشنل وینیو رائٹس کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق باکسنگ ڈے ٹیسٹ ایم سی جی اور نیو ائیر ٹیسٹ سڈنی میں ہی ہوں گے۔

Related posts

شکیب پر قتل کا مقدمہ: بنگلادیشی کرکٹرز سابق کپتان کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے

admin

طویل سفر اور تھکاوٹ: سری لنکن کپتان اور کھلاڑی ورلڈکپ شیڈول سے ناراض

admin

12 سال تک ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرنیوالے فاسٹ بولر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

admin

Leave a Comment