Urdu ke Sab sy Ziada Pasand ki jany Wali News Website
Home » ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کو تھائی لینڈ کے ہاتھوں شکست
کھیل

ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کو تھائی لینڈ کے ہاتھوں شکست

سعودی عرب میں ہونے والے ایشین اسنوکر مقابلوں میں پاکستان ایک اور گولڈ میڈل حاصل نہ کرسکا، ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کو تھائی لینڈ نے شکست دیدی جس کے بعد پاکستان کو سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا ۔

سعودی عرب میں ایشین 6 ریڈ بال اور ایشین انڈر 21 چیمپئن شپ میں شاندار فتوحات کے بعد پاکستان نے ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں بھی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور فائنل تک رسائی حاصل کی۔

لیکن فائنل میں پاکستان ٹیم کی فارم کو بریک لگ گیا ، اسے تھائی لینڈ نے تین ۔ صفر سے شکست دی ۔

پہلے سنگل میں پاکستان کے اسجد اقبال کو باآسانی شکست ہوئی تھی، دوسرے سنگل میں اویس منیر نے اچھا مقابلہ کیا لیکن کلر پوٹنگ میں انہوں نے براؤن بال پر فاؤل کیا جس کے بعد تھائی پلیئر نے فریم کلیئر کردیا ۔

ڈبلز میں بھی پاکستانی پیئر تھائی لینڈ کو نہ روک سکا، یوں تھائی لینڈ 4-61، 53-75 اور 26-90 کے اسکور کے ساتھ ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ جیت گیا۔

فائنل میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم ایونٹ میں سلور میڈل کی حقدار رہی ۔ پاکستان نے اس سے قبل ایشین 6 ریڈ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

پاکستان نے ایشین انڈر 21 میں گولڈ اور سلور میڈل بھی اپنے نام کیا تھا۔ 6 ریڈ میں پاکستان کو ایک برانز میڈل بھی ملا تھا۔

Related posts

سینٹرل کنٹریکٹ کی رقم تبدیل نہیں ہوگی، ہر 3 ماہ بعد فٹنس ٹیسٹ لازمی قرار، بڑے فیصلوں کا اعلان ہوگیا

admin

برازیل: 27 سالہ فٹبالر میچ کے دوران دل کی دھڑکن بند ہونے سے انتقال کرگیا

admin

چیمپئنز کپ کے مینٹورز کو مختلف اکیڈمیوں میں اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

admin

Leave a Comment