Urdu ke Sab sy Ziada Pasand ki jany Wali News Website
Home » پیرس پیرالمپکس: برانز میڈل جیتنے کے بعد حیدر علی کی وطن آمد، کوئی حکومتی شخصیت استقبال کیلئے نہ آئی
کھیل

پیرس پیرالمپکس: برانز میڈل جیتنے کے بعد حیدر علی کی وطن آمد، کوئی حکومتی شخصیت استقبال کیلئے نہ آئی

پاکستان کے کامیاب ترین پیرا ایتھلیٹ حیدر علی پیرا لمپکس میں ایک اور میڈل جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

پیرس پیرالمپکس میں برانز میڈل جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچنے پر  حیدر علی غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز سے آج اسلام آباد پہنچے ہیں، جہاں حیدر علی کے استقبال کیلئے اسلام آباد ائیرپورٹ پر پی ایس بی کے افسران اور نیشنل پیرالمپکس  کمیٹی کے عہدیداران کے سوا کوئی نہ تھا۔

البتہ وزیر اعظم شہباز شریف اور یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود کی تصاویر والا بینر استقبال کیلئے پہنچایا گیا تھا ۔

یاد رہے کہ حیدر علی نے پیرس میں ہونے والے پیرا لمپکس میں ڈسکس تھرو مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا ، یہ پیرا لمپکس کی تاریخ میں حیدر کا چوتھا میڈل تھا ۔

اس سے قبل حیدر علی نے  ٹوکیو میں گولڈ میڈل بھی جیتا تھا،  حیدر علی نے پیرا لمپکس میں پاکستان کے چاروں میڈلز جیتے ہیں ، اس کے علاوہ وہ ورلڈ پیرا گیمز اور ایشین پیرا گیمز میں بھی پاکستان کیلئے متعدد میڈلز جیت چکے ہیں۔

Related posts

ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کو تھائی لینڈ کے ہاتھوں شکست

admin

پاکستان نے ایران کو شکست دیکر انڈر 18 سینٹرل والی بال چیمپئن شپ جیت لی

admin

پاکستان ویمن نیٹ بال ٹیم بھارت میں ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کریگی

admin

Leave a Comment