Urdu ke Sab sy Ziada Pasand ki jany Wali News Website
Home » بھارتی ہاکی ٹیم نے 52 سال بعد اولمپکس میں آسٹریلیا کو شکست دیدی
اولمپکسہاکی

بھارتی ہاکی ٹیم نے 52 سال بعد اولمپکس میں آسٹریلیا کو شکست دیدی

پیرس اولمپکس میں بھارتی ہاکی ٹیم نے آسٹریلیا کو  زبردست مقابلے کے بعد شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کرلی۔

بھارتی مینز ہاکی ٹیم نے جمعہ کو پیرس اولمپکس 2024 کے  پول بی کے اپنے آخری میچ میں آسٹریلیا کو 3-2 سے شکست دے کر 52 سال بعد اولمپکس میں کینگروز کو مات دی۔

بھارت کی جانب سے ابھیشیک نے ایک اور کپتان ہرمن پریت سنگھ نے 2 گول کیے جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے تھامس کریگ اور بلیک گوورز نے گول اسکور کیے۔

اس جیت سے اب بھارت 5 میچز میں 10 پوائنٹس کے ساتھ پول بی میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ بیلجیئم کا پول میں پہلا جبکہ آسٹریلیا کا تیسرا نمبر ہے۔

بھارت پہلے ہی ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بناچکا ہے۔

واضح رہے کہ 1972 کے اولمپکس کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب  بھارتی ہاکی ٹیم نے آسٹریلیا کو  شکست دی ۔

Related posts

بھارت 5 میڈلز جیت کر ایک میڈل جیتنے والے پاکستان سے اولمپک میڈلز ٹیبل پر پیچھے کیوں؟

admin

صدر پاکستان نے اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلال امتیاز سے نواز دیا

admin

بوائے فرینڈ کے ساتھ اولمپک ولیج سے باہر سیروتفریح پر خاتون تیراک ایونٹ سے باہر

admin

Leave a Comment