Urdu ke Sab sy Ziada Pasand ki jany Wali News Website
Home » آسٹریلوی ہاکی پلیئر نے اولمپکس میں شرکت کیلئے اپنی انگلی کٹوا لی
اولمپکس

آسٹریلوی ہاکی پلیئر نے اولمپکس میں شرکت کیلئے اپنی انگلی کٹوا لی

آسٹریلوی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی میٹ ڈاسن نے پیرس اولمپکس 2024 میں شرکت کیلئے اپنی انگلی کا کچھ حصہ ہی کٹوا لیا۔

برطانوی نشریاتی بی بی سی کے مطابق پیرس اولمپکس شروع ہونے سے 2 ہفتے قبل پرتھ میں ٹریننگ کے دوران میٹ ڈاسن کے دائیں ہاتھ کی انگلی بری طرح زخمی ہوگئی تھی۔

ڈاکٹروں کی جانب سے ڈاسن کو بتایا گیا تھا کہ ان کی انگلی کو سرجری کے بعد ٹھیک ہونے میں مہینوں لگ سکتے ہیں۔

تاہم 30 سالہ ڈاسن نے تیسری بار اولمپکس میں شرکت کرنے کے لیے اپنی زخمی انگلی کا اوپری حصہ کٹوانے کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلوی کھلاڑی کے اس فیصلے نے ان کے ساتھیوں سمیت کوچ کو بھی حیران کر دیا۔

ڈاسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ چینجنگ روم میں اپنی زخمی انگلی دیکھ کر کافی پریشان ہو گئے تھے، ان کا خیال تھا کہ شاید اولمپکس میں ایک بار پھر شرکت کرنے کا خواب ٹوٹ گیا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے فوری طور پر ایک پلاسٹک سرجن سے مشورہ کیا جس نے کہا کہ سرجری کے باوجود انگلی کو ٹھیک ہونے میں کافی وقت لگے گا لیکن اگر اسے کاٹ دیا جائے تو وہ 10 دنوں میں دوبارہ فیلڈ میں اترسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ڈاسن کو شدید چوٹ آئی ہو، 2018 کے کامن ویلتھ گیمز میں ہاکی اسٹک لگنے کے بعد وہ ایک آنکھ سے محروم ہوتے ہوتے بچے تھے۔

لیکن اس کے باوجود انہوں نے ایونٹ میں شرکت کی اور اس ٹورنامنٹ میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔

واضح رہے کہ ہفتے کو آسٹریلوی ہاکی ٹیم نے پیرس اولمپکس میں ارجنٹینا کے خلاف ایک صفر سے کامیابی حاصل کی اور اس میچ میں ڈاسن بھی ٹیم کا حصہ تھے۔

Related posts

بھارتی ہاکی ٹیم نے 52 سال بعد اولمپکس میں آسٹریلیا کو شکست دیدی

admin

گولڈ میڈل جیت کر خاتون باکسر ایمان خلیف کا منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کو منہ توڑ جواب

admin

پیرس اولمپکس کیلئے تینوں پاکستانی شوٹرز مکمل تیار

admin

Leave a Comment