Urdu ke Sab sy Ziada Pasand ki jany Wali News Website
Home » ارشد ندیم کا لاہور سفاری پارک کا دورہ، ڈی جی وائلڈ لائف نے 20 لاکھ کا چیک دیدیا
اولمپکسپاکستان

ارشد ندیم کا لاہور سفاری پارک کا دورہ، ڈی جی وائلڈ لائف نے 20 لاکھ کا چیک دیدیا

لاہور: اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ اگر ہم ایک پیج پر رہیں توبڑے سے بڑے چیلنج سے بھی نمٹ لیں گے۔ 

ارشد ندیم نے لاہور سفاری پارک کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پودا بھی لگایا جبکہ ڈی جی وائلڈ لائف پنجاب مدثر ریاض نے ارشدندیم کو 20 لاکھ روپے کا چیک دیا۔

اس موقع پر  گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ محنت اور لگن سے کوئی بھی کام کریں، اللہ صلہ دیتاہے، ہم ایک پیج پر رہیں توبڑے سے بڑے چیلنج سے بھی نمٹ لیں گے۔

ارشد ندیم نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بڑی حوصلہ افزائی کی ہے جس پر میں ان کا شکرگزارہوں۔

ڈی جی وائلڈ لائف مدثر ریاض کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی ہے، پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہےجسے سپورٹ کی ضرورت ہے۔

Related posts

پیرس اولمپکس: پاکستان کے7 ایتھلیٹس میں سے 5 کا سفر ختم ہوگیا

admin

پیرس اولمپکس میں دیے جانے والے گولڈ میڈلز میں سونا کتنا ہے؟

admin

کراچی: ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز میں دو میڈل جیتنے والے معید بلوچ کا ائیرپورٹ پر شاندار استقبال

admin

Leave a Comment