Urdu ke Sab sy Ziada Pasand ki jany Wali News Website
Home » اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے ارشد ندیم نے میڈل کو قوم کیلئے آزادی کا تحفہ قرار دیدیا
اولمپکسپاکستان

اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے ارشد ندیم نے میڈل کو قوم کیلئے آزادی کا تحفہ قرار دیدیا

پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے تاریخ رقم کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کا پہلا بیان سامنے آگیا۔

پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو کے مقابلے میں ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام پوری دنیا میں بلند کر دیا۔

ارشد ندیم پاکستان کی جانب سے اولمپکس کے انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں، ارشد ندیم سے قبل آخری بار پاکستان نے 1992 کے اولمپکس میں ہاکی میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔

ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتنے کے بعد سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا کہ سب سے پہلے تو میں اس بڑی کامیابی پر اللہ کا شکر گزار ہوں، اس کے بعد میرے والدین اور پوری قوم کی دعائیں میرے ساتھ رہیں، بالخصوص میرے کوچ سلمان اقبال بٹ کی انتھک محنت اور ڈاکٹر علی شیر باجوہ کی حمایت سے میں یہ سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب رہا، سب کا بہت شکریہ۔

ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ یہ گولڈ میڈل میری طرف سے پوری قوم کو یوم آزادی کا تحفہ ہے۔

Related posts

ورلڈکپ میں شکست کے بعد بابراعظم کی کپتانی کو پہلا جھٹکا، بورڈ نے اہم فیصلہ کرلیا

admin

پاکستانی روٹی نہ ملنے پر ارشد نے ماریشس میں ٹریننگ ادھوری چھوڑ دی تھی، قصہ کیا تھا؟

admin

میئر سکھر کا زیر تعمیر اسپورٹس اسٹیڈیم ارشد ندیم کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ

admin

Leave a Comment