Urdu ke Sab sy Ziada Pasand ki jany Wali News Website
Home » بابر نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو مبارک باد کے اپنے پیغام میں کیا غلطی کر دی؟
اولمپکسپاکستان

بابر نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو مبارک باد کے اپنے پیغام میں کیا غلطی کر دی؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے جیولین تھرور ارشد ندیم کو مبارک باد کے اپنے پیغام میں ایک غلطی کر بیٹھے۔

پیرس اولمپکس میں گزشتہ شب مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوا دیا۔

پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے92.97 میٹر کی تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ بھی بنایا جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔

ارشد ندیم پاکستان کو انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل دلوانے والے پہلے ایتھلیٹ بن گئے۔

جیولین تھرور ارشد ندیم کی شاندار کامیابی پر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اولمپک چیمپئن کو مبارکباد دے رہے ہیں۔

ایسے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے ارشد ندیم کو مبارک باد دی پر وہ اپنے اس پیغام میں ایک غلطی کر بیٹھے۔

بابر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ’ 30 سال بعد پاکستان نے گولڈ میڈل جیتا ہے،  اس ناقابل یقین کامیابی کے لیے  ارشد ندیم کو  بہت بہت مبارکباد،  انہوں نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا’۔

اب اس پیغام میں بابر سے غلطی یہ ہوئی کہ، پاکستان نے اولمپکس میں 30 سال بعد گولڈ میڈل نہیں جیتا بلکہ 40 سال بعد طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔

پاکستان نے آخری مرتبہ 1984 میں اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا جوکہ ہاکی ٹیم نے دلوایا تھا۔

اگر آخری اولمپک میڈل کی بات کریں تو وہ بھی پاکستان نے 32 سال بعد  جیتا ہے۔

پاکستان نے آخری مرتبہ 8 اگست 1992 کو اولمپکس میڈل پوڈیم پر قدم رکھا تھا جب قومی ہاکی ٹیم نے بارسلونا اولمپکس میں نیدرلینڈز کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

Related posts

ٹیم میں سینٹرل کنٹریکٹ کس بنیاد پر ملے گا؟ چیئرمین پی سی بی نے واضح پیغام دیدیا

admin

پی سی بی نے اعظم خان اور فخر زمان کو سی پی ایل کیلئے این او سی جاری کر دیا

admin

اس پرفارمنس کا اب کیا کریں؟’ لنکا پریمیئر لیگ کی کامیابی شیئر کرنے پر مداحوں نے شاداب کی کلاس لے لی

admin

Leave a Comment