Urdu ke Sab sy Ziada Pasand ki jany Wali News Website
Home » حاملہ ہونے کے باوجود مصری ایتھلیٹ کی اولمپکس میں شرکت، پہلا مقابلہ بھی جیتا
اولمپکس

حاملہ ہونے کے باوجود مصری ایتھلیٹ کی اولمپکس میں شرکت، پہلا مقابلہ بھی جیتا

مصر کی خاتون ایتھلیٹ  ندا حافظ نے حاملہ ہونے کے باوجود پیرس اولمپکس میں شرکت کی اور  پہلے مقابلے میں کامیابی حاصل کرکے سب کے دل جیت لیے۔

مصر کی ندا حافظ نے امید سے ہونے کے باوجود پیرس اولمپکس میں فینسنگ کے مقابلوں میں حصہ لیا۔

26 سالہ تلوار باز نے پہلا انفرادی مقابلہ جیتا لیکن پھر وہ راؤنڈ آف 16 میں ناک آؤٹ ہو گئیں۔

ندا حافظ نے 7 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کیا۔

انہوں نے لکھا کہ امید سے ہونے کے باوجود مقابلہ کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے، مجھے اپنے ہونے والے بچے کے ساتھ کئی چیلنجز کا سامنا رہا، یہ چیلنجز جسمانی اور جذباتی تھے۔

انہوں نے کہا کہ امید سے ہونا ایک مشکل کام ہے، مقابلہ جاری رکھنا زندگی اور کھیل میں توازن قائم کرتا ہے، میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے میرے شوہر اور فیملی کا اعتماد ملا جو میں یہاں تک پہنچی۔

واضح رہے کہ قاہرہ سے تعلق رکھنے والی تلوار باز ندا حافظ نےتیسری مرتبہ اولمپک مقابلوں میں حصہ لیا۔

Related posts

پیرس اولمپکس کی تیاری میں پاکستانی ایتھلیٹس کو مشکلات کا سامنا

admin

ارشد ندیم کا لاہور سفاری پارک کا دورہ، ڈی جی وائلڈ لائف نے 20 لاکھ کا چیک دیدیا

admin

جیولین تھرور ارشد ندیم نے 40 سال بعد پاکستان کو اولمپکس میں گولڈ میڈل جتوادیا

admin

Leave a Comment