Urdu ke Sab sy Ziada Pasand ki jany Wali News Website
Home » میچ جتوانے کی سرتوڑ کوشش کرنیوالے نسیم بھارت سے شکست پر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے
بین اقوامیکرکٹکھیل

میچ جتوانے کی سرتوڑ کوشش کرنیوالے نسیم بھارت سے شکست پر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست پر فاسٹ بولر نسیم شاہ گراؤنڈ میں پھوٹ پھوٹ کر رو  پڑے۔

اتوار کی شب نیویارک کے نساؤ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پہلی بار  پاکستانی ٹیم بھارتی بلے بازوں کو آل آؤٹ کرنے میں کامیاب رہی لیکن بولرز کی شاندار کارکردگی کے باوجود ٹیم میچ نہ جیت سکی۔

بھارت ٹیم 119 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کو 120 رنز کا ہدف ملا۔

قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز ہی بناسکی اور یوں بھارت کو چھ رنز سے کامیابی ملی، آخری گیند کے لیے وکٹ پر نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی موجود تھے۔

نسیم شاہ نے 4 گیندوں پر  10 رنز اسکور کیے جبکہ انہوں نے چار اوورز میں 21 رنز دے کر 3 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

ٹیم کو جیت دلوانے کی سر توڑ کوشش کرنے والے نسیم شاہ پاکستان کی شکست کے بعد آبدیدہ ہوگئے، جنہیں ناصرف ساتھی کرکٹر شاہین آفریدی نے دلاسہ دیا بلکہ بھارتی کرکٹرز بھی نسیم شاہ سے ملتے ہوئے ان کا کاندھا تھپتھپاتے رہے۔

سوشل میڈیا صارفین سمیت پاکستان کے متعدد اداکاروں نے بھی نسیم شاہ کی کارکردگی کی تعریف کی، کچھ نے تو یہ بھی کہا کہ ہمارے لیے پاکستانی ٹیم صرف نسیم شاہ ہی ہے۔

Related posts

ورلڈکپ: سابق بھارتی بولر سپر 8 میں پاکستان کی جگہ امریکا کو دیکھنے کا خواہشمند

admin

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: بابر اعظم بیٹرز میں تیسرے نمبر پر موجود

admin

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی اہلیہ نتاشا نے طلاق کی خبروں پر ردعمل دیدیا

admin

Leave a Comment