Urdu ke Sab sy Ziada Pasand ki jany Wali News Website
Home » بنگلا دیش کیخلاف دوسرا ٹیسٹ: طلبا کیلئے اسٹیڈیم میں مفت داخلے کا اعلان
پاکستانکرکٹکھیل

بنگلا دیش کیخلاف دوسرا ٹیسٹ: طلبا کیلئے اسٹیڈیم میں مفت داخلے کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دوسرے ٹیسٹ میں طلبا کے لیے اسٹیڈیم میں مفت داخلے کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کے مطابق اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے طلباکو تعلیمی ادارے کا کارڈ ساتھ لانا ہوگا، طلباکسی بھی وی آئی پی اورپریمیم انکلوژر سے میچ دیکھ سکیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق طلبا کے لیے مفت داخلے کی پالیسی کا اطلاق پی سی بی گیلری یا پلاٹینم باکس میں نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے 3 ستمبر تک کھیلا جائے گا، راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے قومی ٹیم کو دس وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Related posts

پاکستان نے ایران کو شکست دیکر انڈر 18 سینٹرل والی بال چیمپئن شپ جیت لی

admin

پاکستان کے ایک اور ویٹ لفٹر کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کا انکشاف

admin

بھارتی اور بنگلا دیشی کپتان نیویارک اسٹیڈیم کے سحر میں مبتلا

admin

Leave a Comment