Urdu ke Sab sy Ziada Pasand ki jany Wali News Website
Home » افغانستان کرکٹ بورڈ کا انڈر 19 سیریز کیلئے پاکستان سے رابطہ
کرکٹ

افغانستان کرکٹ بورڈ کا انڈر 19 سیریز کیلئے پاکستان سے رابطہ

افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے انڈر 19 سیریز کے لیے پاکستان سے رابطہ کیا ہے۔

ترجمان اے سی بی کے مطابق آئی سی سی اجلاس میں اے سی بی حکام نے سہ فریقی یوتھ سیریز کے لیے بات کی۔

ترجمان کے مطابق یوتھ سہ فریقی سیریز کے لیے پاکستان اور متحدہ عرب امارات  سے بات کی گئی ہے، مجوزہ یوتھ سیریز کے وینیو اور تاریخ کا تعین بعد میں ہوگا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان اے ٹیم کے بنگلادیش اور زمبابوے ٹورز کے لیے بھی بات چیت ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق چیمپئنز ٹرافی سے قبل ساؤتھ افریقا، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز سے  وائٹ بال سیریز کے امکانات پر بات کی ہے۔

Related posts

غیر معیاری سہولیات: بھارتی میڈیا نےکانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم کا پول کھول دیا

admin

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا

admin

سابق بنگلا دیشی ٹیسٹ کرکٹر نفیس اقبال برین ہیمریج کا شکار

admin

Leave a Comment