Urdu ke Sab sy Ziada Pasand ki jany Wali News Website
Home » مجھے ابھی محبت ڈھونڈنی ہے: ثانیہ مرزا
ٹینس

مجھے ابھی محبت ڈھونڈنی ہے: ثانیہ مرزا

بھارت کی سابق ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی محبت ڈھونڈنی ہے۔

بھارتی میڈیا پر  ثانیہ مرزاکا بھارتی کامیڈین کپل شرما کے شو میں شرکت کا ایک پرومو شیئر کیا جارہا ہے جس دوران کپل  شرما نے انہیں یاد دلایا کہ  آپ سے ایک مرتبہ شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ اگر ثانیہ مرزا پر بائیو پک بنی، میں اس فلم میں آپ کی محبت کا کردار نبھانا چاہوں گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

اس پر کپل کو واضح کرتے ہوئے  ثانیہ نے کہاکہ  ابھی مجھے محبت ڈھونڈنی ہے۔

واضح رہے کہ اپریل 2010 میں  ثانیہ مرزا شعیب ملک کے ہمراہ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں ، دونوں کے ہاں شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو بیٹے اذہان کی پیدائش ہوئی تھی۔

شعیب ملک نے 2024 میں اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کر لی تھی جس کے بعد ثانیہ مرزا کی فیملی کی جانب سے ان کی طلاق کی تصدیق کی گئی تھی۔

 

Related posts

خواتین باورچی خانے تک محدود نہیں: ثانیہ مرزا کا خواتین کیلئے پیغام

admin

فرنچ اوپن: سابق عالمی نمبر ون رافیل نڈال پہلے راؤنڈ میں شکست کھاکر ایونٹ سے باہر

admin

Leave a Comment