Urdu ke Sab sy Ziada Pasand ki jany Wali News Website
Home » پیرس اولمپکس: پاکستان کیلئے تاریخ رقم کرنے والے ارشد ندیم کوگولڈ میڈل دے دیا گیا
اولمپکسپاکستان

پیرس اولمپکس: پاکستان کیلئے تاریخ رقم کرنے والے ارشد ندیم کوگولڈ میڈل دے دیا گیا

پیرس اولمپکس 2024  میں  پاکستان کے لیے تاریخ رقم کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو گولڈ میڈل پہنادیا گیا۔

پیرس اولمپکس میں  جیولین تھرو مقابلے میں میڈلز  جیتنے والوں کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں  گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرز کو برانز میڈل دیا گیا،  بھارت کے نیرج چوپڑا کو سلور میڈل دیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان کے لیے تاریخ  رقم کرنے والے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل پہنایا گیا۔

تقریب میں پاکستانی پرچم بلند کیا گیا اور قومی ترانہ بجایا گیا،اس موقع پر ارشد ندیم کی آنکھیں نم ہوگئیں۔

خیال رہے کہ  ارشد ندیم  نے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔ انہوں نے 92.97 میٹر تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا۔

گزشتہ شب مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا۔

ارشد ندیم پاکستان کی جانب سے اولمپکس کے انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔

Related posts

صدر مملکت کا گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کیلئے 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان

admin

ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی: کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا ازسر نو جائزہ لینے کا فیصلہ

admin

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ کب اور کہاں ہوگا؟

admin

Leave a Comment