Urdu ke Sab sy Ziada Pasand ki jany Wali News Website
Home » ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستانی کھلاڑی اپنے کمروں تک محدود ہو گئے
بین اقوامیکرکٹکھیل

ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستانی کھلاڑی اپنے کمروں تک محدود ہو گئے

یویارک: بھارت سے شکست کے بعد پاکستانی کھلاڑی اپنے کمروں تک محدود ہو گئے۔

نیویارک کے نساؤ اسٹیڈیم میں اتوار کو روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کے کیمپ میں سوگ کا ماحول پایا جاتا ہے اور  پاکستانی کھلاڑی بھارت کے خلاف میچ میں شکست کے بعد بہت زیادہ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے پیر کو زیادہ وقت اپنے کمروں میں رہ کر گزارا اور پاکستان ٹیم نے نیٹ پریکٹس بھی نہیں کی۔

پیر کے دن  اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے پریس کانفرنس کی اور کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں ہمارے بیٹرز کی شاٹ سلیکشن ٹھیک نہ تھی، اس وقت ٹیم میں ہر کسی کا مورال ڈاؤن ہے، اس کو اٹھانا ضروری ہے، ہم اب بھی کم بیک کر سکتے ہیں، جب تک ٹورنامنٹ ختم نہیں ہوتا ہمت نہیں ہاریں گے۔

ڈیلس میں امریکا کے خلاف سپر اوور میں شکست کے بعد نیویارک پہنچ کر کھلاڑی گھومنے اور کھانا کھانے ہوٹل سے باہر نکلے تھے تاہم بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم پر شدید تنقید ہوئی جس کے بعد کیمپ میں سوگ کا سا ماحول ہے۔

Related posts

ایک کلب نے کھلاڑیوں پر چھکا مارنے کی پابندی لگا دی، لیکن کیوں؟

admin

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلش ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی سیریز سے باہر

admin

آسٹریلوی کوچ کا ہائی پرفارمنس کرکٹرز کو پاکستان لانے کا اعلان

admin

Leave a Comment