Urdu ke Sab sy Ziada Pasand ki jany Wali News Website
Home » سابق بنگلا دیشی ٹیسٹ کرکٹر نفیس اقبال برین ہیمریج کا شکار
کرکٹ

سابق بنگلا دیشی ٹیسٹ کرکٹر نفیس اقبال برین ہیمریج کا شکار

بنگلا دیش کے سابق ٹیسٹ کرکٹر نفیس اقبال برین ہیمریج کا شکار ہو گئے۔

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق سابق کرکٹر کو گزشتہ چند دنوں سے سر درد کی شکایت تھی، جمعہ کو طبعیت بگڑنے پر نفیس اقبال کو اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے ان میں برین ہیمریج کی تشخیص کی۔

بی سی بی آفیشل دیب آشیش چوہدری کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نفیس اقبال کی شریان میں کہیں کہیں خون جما ہے تاہم نفیس اقبال کی صحت بہتر ہے اور وہ خطرے سے باہر ہیں۔

بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ کے حکام کے مطابق نفیس اقبال کا علاج جاری ہے اور ان کو کچھ دن اسپتال ہی رکھا جائے گا۔

نفیس اقبال نے بنگلا دیش کی جانب سے 11 ٹیسٹ اور 16 ایک روزہ میچز کھیلے اور وہ بنگلا دیش کے سابق کپتان اکرم خان کے بھانجے ہیں۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل قومی ٹیم کے 3 کھلاڑیوں کا کیربیئن لیگ میں معاہدہ ہوگیا

admin

میچ جتوانے کی سرتوڑ کوشش کرنیوالے نسیم بھارت سے شکست پر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے

admin

پی سی بی نے اعظم خان اور فخر زمان کو سی پی ایل کیلئے این او سی جاری کر دیا

admin

Leave a Comment