Urdu ke Sab sy Ziada Pasand ki jany Wali News Website
Home » پاکستان شاہینز کی تباہ کن بولنگ، 4 روزہ میچ میں بنگلادیش اے کو شکست دیدی
کرکٹ

پاکستان شاہینز کی تباہ کن بولنگ، 4 روزہ میچ میں بنگلادیش اے کو شکست دیدی

ڈراون: پاکستان شاہینز  نے 4 روزہ میچ میں بنگلادیش اے کو 148 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان شاہینز نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 226 رنز بناکر بنگلادیش اے کو 428 رنز کا ہدف دیا تھا۔

428 رنز کے تعاقب میں بنگلادیش اے نے دوسری اننگز میں تیسرے روز کھیل کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 20 رنز بنائے تھے، کھیل کے چوتھے  روز  428 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش اے کی ٹیم دوسری اننگز میں 279 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان شاہینز کی جانب سے مہر ممتاز نے 4 اور شاہ نواز دہانی نے3 وکٹیں حاصل کیں، بنگلا دیش اے کی جانب سے پرویز حسین نے 57 اور امیتی حسن 71 رنز بنائے۔

پاکستان شاہینز  نے پہلی اننگز میں 467 رنز بنائے تھے جس میں محمد ہریرہ نے ڈبل اور کامران غلام نے سنچری اسکور کی تھی۔

بنگلادیش اے کی ٹیم پہلی اننگز میں 266 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی اور خرم شہزاد نے 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Related posts

بنگلا دیش کے خلاف دوسرا ٹیسٹ، شاہین آفریدی پلیئنگ الیون سے ڈراپ

admin

یووراج، ہربھجن اور سریش رائنا پر ‘معذور’ افراد کا مذاق اڑانے کا الزام، پولیس میں شکایت درج

admin

شاہین آفریدی مانچسٹر یونائیٹڈ کی آفیشل کٹ لانچ کرنیوالے پہلے مسلم اور پاکستانی بن گئے

admin

Leave a Comment