Urdu ke Sab sy Ziada Pasand ki jany Wali News Website
Home » فرنچ اوپن: سابق عالمی نمبر ون رافیل نڈال پہلے راؤنڈ میں شکست کھاکر ایونٹ سے باہر
بین اقوامیٹینسکھیل

فرنچ اوپن: سابق عالمی نمبر ون رافیل نڈال پہلے راؤنڈ میں شکست کھاکر ایونٹ سے باہر

فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سابق عالمی نمبر ایک اسپین کے رافیل نڈال پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کھاکر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

پیرس میں ہونے والے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں جرمنی کے الیگزینڈر زیورف نے سابق عالمی چیمپئن کو اسٹریٹ سیٹس میں ہراکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

الیگزینڈر زیورف کی جیت کا اسکور 6-3 ، 7-6 اور 6-3 رہا۔

واضح رہے کہ رافیل نڈال نے فرنچ اوپن ریکارڈ سب سے زیادہ 14 بار جیتا ہوا ہے۔

اس کے علاوہ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز میں  برطانیہ کے اینڈے مرے کو واورینکا نے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

واورینکا کی جیت کا اسکور6-4 ، 6-4 اور 6-2 رہا۔

دوسری جانب ورلڈ نمبر ٹو اسپین کے کارلوس الکاریز نے امریکا کے جے جے وولف کو با آسانی شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

ویمنز سنگلز میں جاپان کی ناومی اوساکا نے اٹلی کی لوسیا برانزیٹی کو ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔

Related posts

بنگلا دیش کے خلاف دوسرا ٹیسٹ، شاہین آفریدی پلیئنگ الیون سے ڈراپ

admin

ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کو شکست

admin

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: جنوبی افریقا نے دلچسپ مقابلے کے بعد بنگلادیش کو 4 رنز سے شکست دیدی

admin

Leave a Comment