Urdu ke Sab sy Ziada Pasand ki jany Wali News Website
Home » طالبان حکومت نے مکس مارشل آرٹس کو ‘پرتشدد کھیل’ قرار دے کر پابندی عائد کردی
بین اقوامیکھیل

طالبان حکومت نے مکس مارشل آرٹس کو ‘پرتشدد کھیل’ قرار دے کر پابندی عائد کردی

کابل: افغانستان کی طالبان حکومت نے مکس مارشل آرٹس (ایم ایم اے) کو اسلامی اصولوں سے متضاد اور پرتشدد کھیل قرار دیتے ہوئے اس پر  پابندی عائد کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان حکومت کی اسپورٹس اتھارٹی کے ایک نمائندے نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مکس مارشل آرٹس (ایم ایم اے) بہت پرتشدد ہے اور اس میں حصہ لینے سے جان جانے کا خطرہ ہے۔

اسپورٹس اتھارٹی کے نمائندے کا کہنا تھا کہ یہ کھیل اسلامی اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتا اور اس میں بہت سے ایسے عوامل ہیں جو شریعت سے متضاد ہیں۔

ایم ایم اے پر پابندی کا حکم نامہ افغانستان کی ‘اچھائی کی ترغیب دینے اور برائی سے روکنے’ کی وزارت کے ماتحت کام کرنے والی اخلاقی پولیس کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

مکس مارشل آرٹس افغانستان کے نوجوانوں میں ایک مقبول کھیل رہا ہے اور 2008 میں افغانستان میں ایم ایم اے فیڈریشن بھی قائم کی گئی تھی۔

ایم ایم اے باکسنگ، ریسلنگ، جوڈو اور کراٹے سمیت مختلف کھیلوں کا ایک ملاپ ہے جس میں ان تمام کھیلوں کی تکنیک کو استعمال کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے اسے باقی کھیلوں کے مقابلے میں ایک پرتشدد کھیل سمجھا جاتا ہے۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افغانستان اور امریکا سمیت اب تک 6 ٹیمیں سپر 8 مرحلے میں پہنچ گئیں

admin

پاکستان کے ایک اور ویٹ لفٹر کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کا انکشاف

admin

وہاب ریاض کا بچنا مشکل، بابر کی کپتانی خطرے میں، ٹیم میں گروپنگ کا بھی انکشاف

admin

Leave a Comment