Urdu ke Sab sy Ziada Pasand ki jany Wali News Website
Home » پی سی بی کی جانب سے ڈومیسٹک سطح پر سینٹرل کنٹریکٹس میں کمی کا امکان
کرکٹ

پی سی بی کی جانب سے ڈومیسٹک سطح پر سینٹرل کنٹریکٹس میں کمی کا امکان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ڈومیسٹک سطح  پر سینٹرل کنٹریکٹس کے لیے نئی تجاویز  پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ کے سینٹرل کنٹریکٹس کی نئی پالیسی کا اعلان جلد متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ تینوں فارمیٹ کا چیمپئنز کپ کھیلنے والے کرکٹرز کو دینےکی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیمپئنز کپ میں 5 ٹیمیں شامل ہوں گی اور ہر ٹیم میں 30 ٹاپ کرکٹرز ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹس بھی انہی 150 کھلاڑیوں کو دینےکی تجویز ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال 360 کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا تھا تاہم ذرائع کے مطابق پی سی بی نے 210 ڈومیسٹک کرکٹرز کےکنٹریکٹس ختم کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد کم کرکے معاوضے بڑھانے پر غور کیا جارہا ہے۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بنگلادیش نے نیدرلینڈز کو 25 رنز سے شکست دے دی

admin

ویمنز ایشیا کپ: پاکستان ویمنز نے نیپال کو شکست دیکر ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی

admin

ورلڈکپ: سابق بھارتی بولر سپر 8 میں پاکستان کی جگہ امریکا کو دیکھنے کا خواہشمند

admin

Leave a Comment