Urdu ke Sab sy Ziada Pasand ki jany Wali News Website
Home » کینسو اوپن اسکواش: پاکستان کے اشعب عرفان سیمی فائنل میں پہنچ گئے
کھیل

کینسو اوپن اسکواش: پاکستان کے اشعب عرفان سیمی فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان کے اشعب عرفان کینسو اوپن اسکواش کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

اشعب عرفان  نےکوارٹر فائنل میں  میکسیکو کے جارج لوئیس ڈومینگوئز کو 3 -2 سے ہرایا۔

اشعب عرفان نے 2۔0 کے خسارے سے کم بیک کیا اور 11-8،  12-10،  4-11،  2-11 اور 9-11 سے کامیابی حاصل کی۔

دوسری جانب پاکستان کے احسن ایاز کو کوارٹر فائنل میں شکست ہوگئی ، احسن ایاز کو کینیڈا کے لیام موریسن نے ہرایا۔

کوارٹر فائنل میں احسن ایاز  2-1  ایک کی برتری لینے لے بعد 3 ۔ 2  سے ہارگئے۔

واضح رہے کہ امریکا میں جاری کینسو اوپن کی مجموعی انعامی رقم 9 ہزار ڈالر ہے۔

Related posts

چار ممالک کی ٹریول ایڈوائزریز، ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کا بنگلادیش میں انعقاد مشکل

admin

انگلش بیٹر نے ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ کا منفرد ریکارڈ بنا دیا

admin

ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی مسلسل تیسری فتح

admin

Leave a Comment