Urdu ke Sab sy Ziada Pasand ki jany Wali News Website
Home » پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم میں ایک بار پھر تبدیلی کا فیصلہ
پاکستانکرکٹ

پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم میں ایک بار پھر تبدیلی کا فیصلہ

پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم میں ایک بار پھر تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹی ٹوئنٹی ، ون ڈے اور فرسٹ کلاس تینوں فارمیٹس کے ایلیٹ ٹورنامنٹ کرائے جائیں گے جس میں ٹیسٹ اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی شرکت بھی لازم ہو گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد قومی ٹیم اور منیجمنٹ سے بڑے ناموں کی چھٹی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی چیئرمین کی کرکٹ بورڈ حکام سے میٹنگز ہوئیں ہیں ، وہ کیا بڑے فیصلے کریں گے اس متعلق پی سی بی کے بڑے بھی لاعلم ہیں لیکن جلد اہم اعلانات متوقع ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان فیصلوں میں ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور سینیئر منیجر وہاب ریاض کی رپورٹس اہم ہوں گی۔

اس کے علاوہ ڈومیسٹک سسٹم میں ایک بار پھر تبدیلی کی بازگشت ہے۔

ذرائع کے مطابق معمول کے ٹورنامنٹس کے علاوہ فرسٹ کلاس ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے 3 ایلیٹ ٹورنامنٹس کرائے جائیں گے، پچھلےسیزن کی کارکردگی کی بنیاد پر سلیکٹرز پانچ ٹیمیں منتخب کریں گے ، ان چیمپئنز ٹورنامنٹ میں سینٹرل کنٹریکٹڈ کھلاڑی کی شرکت لازم ہو گی  اورپاکستان ٹیم میں آنے کیلئے فارم اور فٹنس کے ساتھ ان ایونٹس کی کارکردگی پہلی سیڑھی ہو گی۔

اس دوران کسی کو غیر ملکی لیگز کیلئے این او سی نہیں دیا جائے گا، ٹیموں کو بڑے بزنس ہاؤس یا ملٹی نیشنل کمپنیاں اسپانسر کریں گی ،سلیکٹر ہرفارمیٹ کے 5،5 ٹاپ پرفامرز کو ٹیموں کیلئے منتخب کریں گے تاکہ  تمام ٹیمیں ہم پلہ ہوں۔

بقیہ 10،10کا انتخاب ٹیم انتظامیہ، کپتان، کوچز اور ٹیم خریدنے والی انتظامیہ کی مشاورت سے ہوگا۔

Related posts

پی سی بی نے آسٹریلیا کے ٹونی ہیمنگ کو نیا ہیڈ کیوریٹر مقرر کر دیا

admin

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا

admin

سابق سری لنکن کرکٹر کو گھر میں بیوی بچوں کے سامنے قتل کردیا گیا

admin

Leave a Comment