Urdu ke Sab sy Ziada Pasand ki jany Wali News Website
Home » تمام کھلاڑی تجربہ کار ہیں، انہیں اندازہ ہےکیسے پرفارم کرنا ہے: گیری کرسٹن
بین اقوامیکرکٹکھیل

تمام کھلاڑی تجربہ کار ہیں، انہیں اندازہ ہےکیسے پرفارم کرنا ہے: گیری کرسٹن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کا کہنا ہےکہ تمام کھلاڑی تجربہ کار ہیں، انہیں اندازہ ہےکہ کیسے پرفارم کرنا ہے۔

نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےگیری کرسٹن کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ نیویارک کی وکٹ خطرناک تھی، ایک دو جگہ شارپ باؤنس تھا لیکن وہ مسئلہ نہیں، سلو آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے یہاں بڑا ٹوٹل نہیں ہونا تھا۔

گیری کرسٹن کا کہنا تھا کہ میرےخیال میں 140 یہاں اچھا اسکور  ہوتا ، بھارت کو اس سے کم میں روکا تھا، کرکٹ صرف چوکوں،چھکوں کا نام نہیں، 120 کاٹوٹل بھی دلچسپ ہوسکتا ہے، اگر آپ نے اپنا گیم بہتر نہیں کیا تو آپ لمبا نہیں کھیل پائیں گے۔

ہیڈ کوچ پاکستان ٹیم کا کہنا تھا کہ انٹر نیشنل کرکٹ میں ہر بار خود کو تبدیل کرنا ہوتا ہے،  ہدف کے تعاقب میں ابتدائی 15 اوورز  میں ہم اچھا کھیلے، ایسا ہی ہمارا پلان تھا، وکٹیں گرنے کے بعد رنز بننا  رُکے اور ہم دباؤ  میں آگئے۔

Related posts

پاکستان نے ریکارڈ پانچویں مرتبہ ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی

admin

گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا کیلئے بابر، شاہین اور رضوان کو اجازت نہ ملنے کا امکان

admin

بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے عمران خان کی مثال کیوں دی؟

admin

Leave a Comment