Urdu ke Sab sy Ziada Pasand ki jany Wali News Website
Home » چیئرمین پی سی بی نے ٹیم کی کارکردگی بہتر کرنے کیلئے کوچز کو فری ہینڈ دیدیا
پاکستانکرکٹ

چیئرمین پی سی بی نے ٹیم کی کارکردگی بہتر کرنے کیلئے کوچز کو فری ہینڈ دیدیا

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قومی ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے کوچز کو فری ہینڈ دیدیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے وائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن، ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور اسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے ملاقات کی ، اس موقع پر ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ بھی موجود تھے۔

 چیئرمین پی سی بی  سے ملاقات میں  پاکستانی کھلاڑیوں کی کوچنگ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ غیر ملکی کوچز نے ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے پلان سے آگاہ کیا جس پر محسن نقوی نے کوچز کی تجاویز سے اتفاق کیا۔

اس دوران بیٹنگ، بولنگ  اور خصوصاً فیلڈنگ کو بہتر بنانے کیلئے جامع پلان وضع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ  کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہوگی، پاکستانی ٹیم میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،  اچھے کمبی نیشن کا فقدان ہے۔

چیئرمین محسن نقوی نے کوچز کو فری ہینڈ دیتے ہوئےکہا کہ آپ پر پورا اعتماد ہے،کھلاڑیوں کی کوچنگ کے حوالے سے آپ کو پوری سپورٹ دیں گے۔

Related posts

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم پر مشاورت کیلئے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو بلا لیا

admin

یووراج، ہربھجن اور سریش رائنا پر ‘معذور’ افراد کا مذاق اڑانے کا الزام، پولیس میں شکایت درج

admin

جیمز اینڈرسن دورہ پاکستان کے دوران ٹیم کے ساتھ بطور فاسٹ بولنگ مینٹور کام جاری رکھیں گے

admin

Leave a Comment