Urdu ke Sab sy Ziada Pasand ki jany Wali News Website
Home » پہلی شادی ارینج اور دوسری کی اجازت ہے، اچھی لڑکی اور ٹھیک وقت پر فیصلہ کرونگا: اظہر علی
کرکٹکھیل

پہلی شادی ارینج اور دوسری کی اجازت ہے، اچھی لڑکی اور ٹھیک وقت پر فیصلہ کرونگا: اظہر علی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر  علی کا کہنا ہے کہ ان کی شادی ارینج میرج ہے اور انھیں اہلیہ سے دوسری شادی کرنے کی اجازت  بھی ہے۔

رپورٹ   !   شاہزیب شہزاد

اظہر علی حال ہی میں ایک نجی پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جس دوران میزبان نے ان سے ان کی پہلی شادی اور دوسری شادی کے ارادے سے متعلق سوال کیا۔

پہلی شادی سے متعلق سوال کے جواب میں اظہر علی کا کہنا تھا کہ میری شادی 2007 میں ہوئی تھی جو گھر والوں کی مرضی سے تھی، اس کے بعد اہلیہ سے محبت ہوگئی، تین بیٹے ہیں اور  ابھی تک میری ایک ہی شادی ہے۔

دوسری شادی کے سوال پر اظہر علی کا کہنا تھا کہ مجھے گھر سے دوسری شادی کی اجازت ہے لیکن دیکھنا یہ ہے کہ اس فیصلے سے میری  زندگی بہتر ہوگی یا مشکل میں پڑ جائے گی؟ دوسری شادی کا فیصلہ دیکھ کر کروں گا، اگر  وقت مناسب ہوا اور کوئی اچھی لڑکی مل گئی تو پھر فیصلہ کروں گا لیکن  ابھی ایسی کوئی صورتحال نہیں۔

بیوی سے دوسر ی شادی کی اجازت ملنے سے متعلق سابق کرکٹر کا کہنا تھا اگر چہ کسی بھی بیوی کیلئے دوسری شادی کی اجازت دینا مشکل ہے، وہ بھی انسان ہے اس اجازت سے برا محسوس کرتی ہے لیکن اس کے باوجود میری اہلیہ نے مجھے اجازت دی ہوئی ہے۔

اظہر علی کا مزید کہنا تھا کہ میں اہلیہ  سے کچھ نہیں چھپاتا، کوئی بھی مسئلہ ان سے شیئر کر لیتا ہوں، اہلیہ کو مجھ پر بھروسہ ہے، شاید یہی وجہ ہے کہ انھوں نے دوسری شادی کی اجازت دی ہوئی ہے۔

Related posts

بھارتی کرکٹر اور اہلیہ کی ورلڈکپ ٹرافی کے ساتھ سونے کی تصویر وائرل

admin

ایف آئی ایچ رینکنگ: پاکستان ہاکی ٹیم 16سے 14 ویں پوزیشن پر آگئی

admin

آسٹریلوی کوچ کا ہائی پرفارمنس کرکٹرز کو پاکستان لانے کا اعلان

admin

Leave a Comment