Urdu ke Sab sy Ziada Pasand ki jany Wali News Website
Home » ریکوری تھوڑی سست رہی ہے، اب میں تیار ہوں: آسٹریلوی کپتان
کرکٹ

ریکوری تھوڑی سست رہی ہے، اب میں تیار ہوں: آسٹریلوی کپتان

آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مچل مارش نے کہا ہے کہ ریکوری تھوڑی سست رہی ہے اب میں تیار ہوں، ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا منتظر ہوں۔

ٹریننگ سیشن کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مچل مارش نے کہا کہ پہلے اندازہ تھا تین ہفتوں کے اندر فٹ ہو جاؤں گا لیکن زیادہ وقت لگ گیا۔

مچل مارش کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل سے جب باہر ہوا تو میرے پاس اتنا وقت تھا کہ مکمل ریکوری ہو جاتی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں جلد بولنگ شروع کروں گا، وارم اپ میچ میں بیٹنگ کروں گا۔

واضح رہے کہ مچل مارش ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے آئی پی ایل چھوڑ کر وطن واپس آگئے تھے۔

Related posts

بابر شاہین کی کپتانی میں کھیلتے تو میری نظر میں ان کی عزت مزید بڑھتی: شاہد آفریدی

admin

ویمنز کرکٹرز کو مینز ٹیم جیسی سہولتیں نہیں ملتیں: ہیڈ کوچ کھلاڑیوں کے حق میں بول پڑے

admin

بنگلا دیش کیخلاف دوسرا ٹیسٹ: طلبا کیلئے اسٹیڈیم میں مفت داخلے کا اعلان

admin

Leave a Comment