Urdu ke Sab sy Ziada Pasand ki jany Wali News Website
Home » ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افغانستان اور امریکا سمیت اب تک 6 ٹیمیں سپر 8 مرحلے میں پہنچ گئیں
بین اقوامیکرکٹکھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افغانستان اور امریکا سمیت اب تک 6 ٹیمیں سپر 8 مرحلے میں پہنچ گئیں

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ،گروپ اسٹیج ختم ہونے کو ہے ، اب تک ایونٹ میں بڑے اپ سیٹ بھی ہوئے اور مضبوط ٹیمیں ورلڈکپ سے باہر بھی ہوچکی ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں 5،5 ٹیمیوں پر مشتمل 4 گروپ بنائے گئے جس میں پہلا مرحلہ ختم ہونے کے بعد ہر گروپ کی 2 ٹاپ ٹیمیں سپر 8 مرحلے میں کوالیفائی کریں گی جبکہ 12 ٹیموں کا سفر ایونٹ میں ختم ہوجائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اب تک 30 میچز کھیلے جاچکے ہیں اور 6 ٹیمیں سپر 8 مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔

اب تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کونسی ٹیمیں اگلے مرحلے میں پہنچیں اور کونسی مضبوط ٹیمیں باہر ہوئیں؟

گروپ A

ورلڈکپ کے گروپ اے میں بھارت اور میزبان امریکا سپر 8 مرحلے میں پہنچ چکا ہے جبکہ سابق عالمی چیمپئن پاکستان اس دوڑ سے باہر ہوگیا ہے۔

گروپ B

اس گروپ سے آسٹریلیا نے سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے جبکہ دوسری ٹیم کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

گروپ C

گروپ سی میں بڑا اپ سیٹ سامنے آیا، ویسٹ انڈیز اور افغانستان نے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ ایونٹ کی فیورٹ قرار دی جانے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم باہر ہوگئی۔

گروپ D

اس گروپ سے جنوبی افریقا نے سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے جبکہ دوسری ٹیم کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

اس گروپ میں بھی اپ سیٹ ہوا، سابق عالمی چیمپئن سری لنکا سپر 8 کی دوڑ سے باہر  ہوگیا ہے۔

Related posts

ویرات اور انوشکا کا بھارت چھوڑنے کا فیصلہ، کس ملک میں رہائش اختیارکرینگے؟

admin

جیمز اینڈرسن دورہ پاکستان کے دوران ٹیم کے ساتھ بطور فاسٹ بولنگ مینٹور کام جاری رکھیں گے

admin

ایک کلب نے کھلاڑیوں پر چھکا مارنے کی پابندی لگا دی، لیکن کیوں؟

admin

Leave a Comment