Urdu ke Sab sy Ziada Pasand ki jany Wali News Website
Home » ارجنٹینا نے ایکواڈور کو ہرا کر کوپا امریکا ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
فٹبال

ارجنٹینا نے ایکواڈور کو ہرا کر کوپا امریکا ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

ارجنٹینا نے ایکواڈور کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر کوپا امریکا فٹبال کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

ہیوسٹن میں کوپا امریکا کے کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا نے مارٹنز کے گول کی بدولت 35ویں منٹ میں برتری حاصل کی، پہلا ہاف ارجنٹینا کی برتری پر ختم ہوا۔

دوسرے ہاف میں ایکواڈور کو میچ برابر کرنے کا موقع ملا لیکن اس کا پلیئر پنالٹی کک مس کر گیا۔

کھیل کے آخری لمحات میں روڈ ریگز نے گول بنا کر میچ ایک ایک سے برابر کر دیا۔ میچ کو فیصلہ کن بنانے کےلیے اضافی وقت دیا گیا  لیکن اس میں کوئی ٹیم گول نہ کر سکی، پھر پنالٹی شوٹ آؤٹ لگیں۔

ارجنٹینا کے لیون میسی کی کک گول پوسٹ سے ٹکرا گئی لیکن ارجنٹینا کے گول کیپر نے حریف ٹیم کی دو پنالٹی ککس روکیں ۔شوٹ آؤٹ پر ارجنٹینا 2-4 کی کامیابی کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

دوسری جانب یورو کپ فٹبال میں آج سے کوارٹر فائنل کھیلے جائیں گے، اسپین کی ٹیم میزبان جرمنی سے مقابلہ کرے گی جبکہ پرتگال اور فرانس کا ٹکراؤ ہوگا۔

Related posts

میسی کی جھولی میں ایک اور ٹرافی، ارجنٹینا نے 16 ویں بار کوپا امریکا کا ٹائٹل جیت لیا

admin

پاکستان ویمن نیٹ بال ٹیم بھارت میں ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کریگی

admin

پی ایف ایف کو ساف انڈر 17 ایونٹ کیلئے این او سی کے حصول میں مشکلات کا سامنا

admin

Leave a Comment