Urdu ke Sab sy Ziada Pasand ki jany Wali News Website
Home » ٹی 20 ورلڈکپ: لو اسکورنگ کے باعث نیویارک اسٹیڈیم کی ڈراپ ان پچ تنقید کی زد میں
کرکٹ

ٹی 20 ورلڈکپ: لو اسکورنگ کے باعث نیویارک اسٹیڈیم کی ڈراپ ان پچ تنقید کی زد میں

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں  لو اسکورنگ کے باعث نیویارک اسٹیڈیم کی ڈراپ ان پچ تنقید کی زد میں ہے۔ 

اسٹاف رپورٹنگ

گزشتہ روز جنوبی افریقہ اور سری لنکا کا میچ نیو یارک میں لو اسکورنگ کا شکار رہا جہاں سری لنکن ٹیم 77 رنز پر آوٹ ہوئی اور میچ میں مجموعی طور 14 وکٹیں گریں۔

جنوبی افریقہ نے 16.2 اوور میں مقررہ ہدف حاصل کیا اور  6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

لو اسکورنگ اور بیٹرز کے لیے پچ میں کچھ نہ ہونے پر ڈراپ ان پچ کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈپلیسی نے پچ کو اسپائسی قرار دیا جب کہ کمنٹیٹر ہارشا بھوگلے کا کہنا تھا کہ لواسکورنگ پچ نئی جگہ پر ہونے والی کرکٹ کے لیے بہترین اضافہ نہیں۔

سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر  نے کہا کہ میرا نہیں خیال یہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے اچھی پچ تھی، بیٹ اور بال کے لیے ایک متوازن پچ ہونی چاہیے مگر نیویارک کی پچ بولروں کے لیے بہت زیادہ مددگار تھی۔

جنوبی افریقی  ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرم نے کہا کہ یہ ایک ٹف وکٹ تھی، ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے دو میچز یہاں ہیں اور ہمیں اب پچ کا اندازہ ہو گیا ہے۔

Related posts

ریکوری تھوڑی سست رہی ہے، اب میں تیار ہوں: آسٹریلوی کپتان

admin

بابر اعظم اب رضوان کی کپتانی میں کھیلیں گے

admin

پنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی فاسٹ بولرز کی اوسط رفتار بنگلادیشی فاسٹ بولرز سے کم رہی

admin

Leave a Comment