Urdu ke Sab sy Ziada Pasand ki jany Wali News Website
Home » گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کیلئے بھارت سے بھی تہنیتی پیغامات
اولمپکسبین اقوامی

گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کیلئے بھارت سے بھی تہنیتی پیغامات

پیرس اولمپکس میں ریکارڈ بناکر 40 سال بعد پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کیلئے بھارت سے بھی  تہنیتی پیغامات آگئے۔

پیرس اولمپکس میں گزشتہ شب مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوا دیا۔

پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے92.97 میٹر کی تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ بھی بنایا جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔

اس کامیابی کے بعد ارشد ندیم کیلئے ہر طرف سے مبارک ، سلامت کے پیغامات بھیجے جارہے ہیں۔ ایسے میں بھارت سے بھی تہنیتی پیغامات آرہے ہیں۔

ارشد ندیم کے کارنامے پر سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر یووراج سنگھ نے سوشل میڈل پر نیرج چوپڑا کو سلور میڈل جیتنے پر سراہا اور ساتھ ہی پاکستان کے  ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر  دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔

سابق بھارتی کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر روی شاستری نے کہا کہ ارشد ندیم کی دو بار 90 میٹر کی تھرو غیر معمولی اور شاندار تھی، ایسا پہلے کبھی سننے کو نہیں ملا۔

اس کےعلاوہ سابق بھارتی بیٹر محمد کیف کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے لیے یہ قابلِ فخر لمحہ ہے،  یہ کھیل ہم سب کو متحد کرتے ہیں۔

Related posts

بھارتی ہاکی ٹیم نے 52 سال بعد اولمپکس میں آسٹریلیا کو شکست دیدی

admin

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: کینیڈا کیخلاف میچ میں افتخار کو ڈراپ کیے جانے کا امکان

admin

پیرس اولمپکس کی تیاری میں پاکستانی ایتھلیٹس کو مشکلات کا سامنا

admin

Leave a Comment