Urdu ke Sab sy Ziada Pasand ki jany Wali News Website
Home » پاک بھارت میچ کی میزبانی کرنیوالا نیویارک کا نساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم گرانےکا فیصلہ
بین اقوامیکرکٹکھیل

پاک بھارت میچ کی میزبانی کرنیوالا نیویارک کا نساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم گرانےکا فیصلہ

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے خصوصی طور پر بنائے گئے نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم کو گرانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیویارک اسٹیڈیم کو عارضی طور پر ورلڈکپ کے میچز کے لیے بنایا  گیا تھا۔اسٹیڈیم کو 6 ہفتوں میں گرادیا جائےگا۔

نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم نے پاک بھارت میچ سمیت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 8 میچز کی میزبانی کی۔

گزشتہ روز بھارت اور امریکا کے درمیان میچ نساؤکاؤنٹی پر کھیلا جانے والا  آخری میچ تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں نیو یارک میں نیا اسٹیڈیم بنانے اور ورلڈ کپ کے 8 میچوں کی میزبانی کے لیے نساؤ کاؤنٹی کے ساتھ ایک معاہدے کو حتمی شکل دی گئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

جنوری میں اس اسٹیڈیم کی تعمیر شروع ہوئی۔ اپریل میں 34 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والے گراؤنڈ میں آسٹریلیا سے ڈراپ ان پچ منگوائی گئی اور مئی تک اس اسٹیڈیم کا کام مکمل کیا گیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شروع ہونے کے بعد نیویارک کے اس گراؤنڈ کی پچز پر کافی تنقید کی گئی، یہی وجہ ہے کہ یہاں لو اسکورنگ میچز ہوئے۔

 

Related posts

انگلینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

admin

آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان

admin

پاکستان ویمن نیٹ بال ٹیم بھارت میں ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کریگی

admin

Leave a Comment