Urdu ke Sab sy Ziada Pasand ki jany Wali News Website
Home » شکیب پر قتل کا مقدمہ: بنگلادیشی کرکٹرز سابق کپتان کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے
بین اقوامیکرکٹکھیل

شکیب پر قتل کا مقدمہ: بنگلادیشی کرکٹرز سابق کپتان کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے

بنگلا دیش کے اسٹار  آل راؤنڈر  شکیب الحسن پر قتل مقدمے کے خلاف بنگلادیشی کپتان نجم الحسین شنٹو اور  تجربے کار  وکٹ کیپر بیٹر مشفیق الرحیم  سابق کپتان کی حمایت میں سامنے آگئے۔

بنگلا دیش ٹیم کے  آل راؤنڈر اور عوامی لیگ سے تعلق رکھنے والے سابق رکن اسمبلی شکیب الحسن پر ڈھاکا میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے،  قتل کے مقدمے پر بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو لیگل نوٹس بھی بھجوایا گیا ہے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق شکیب الحسن پر ڈھاکا میں گارمنٹ فیکٹری کے ملازم کے قتل کا الزام عائدکیا گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ  مقتول کے والد نے ڈھاکا کے تھانے میں شکیب الحسن کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا ہے۔

تاہم اب بنگلادیشی ٹیم کے موجود ہ کپتان نجم الحسین شنٹو اور مشفیق الرحیم نے شکیب الحسن کی حمایت کی ہے۔

بنگلادیشی کپتان  نجم الحسین شنٹو کا کہنا تھا کہ شکیب الحسن نے دنیائےکرکٹ میں 17 برس ملک کا نام بلند رکھا، شکیب الحسن ہمارے ملک کا بڑا اثاثہ ہیں، ان پر قتل کا کیس غیرمتوقع ہے۔

دوسری جانب مشفیق الرحیم نے کہا کہ شکیب الحسن کے خلاف غلط الزامات کی حمایت نہیں کرتا، شکیب الحسن کبھی غیر انسانی کام نہیں کر سکتے۔

Related posts

سمندری طوفان کی وارننگ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فاتح بھارتی ٹیم بارباڈوس میں پھنس گئی

admin

پنڈی ٹیسٹ: پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلے دن کا کھیل بارش کے باعث منسوخ

admin

برازیل: 27 سالہ فٹبالر میچ کے دوران دل کی دھڑکن بند ہونے سے انتقال کرگیا

admin

Leave a Comment