Urdu ke Sab sy Ziada Pasand ki jany Wali News Website
Home » یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ، کون سے پاکستانی اسٹارز کس ٹیم میں ایکشن میں ہونگے؟
کرکٹکھیل

یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ، کون سے پاکستانی اسٹارز کس ٹیم میں ایکشن میں ہونگے؟

یو ایس ماسٹرز ٹی ٹین لیگ کے دوسرے سیزن میں پاکستانی اسٹار اِن ایکشن دکھائی دیں گے۔

 یو ایس ماسٹرز ٹی 10 سیزن ٹو 8 نومبر سے 17 نومبر تک ٹیکساس میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان سے سابق کپتان محمد حفیظ، شعیب ملک، کامران اکمل اور رومان رئیس سمیت دیگر یو ایس ماسٹرز ٹی 10 کے دوسرے سیزن میں شرکت کریں گے۔

دوسری جانب بھارت کے ہربھجن سنگھ، سریش رائنا، ویسٹ انڈین ٹیم کے شہرت یافتہ سابق  آل راؤنڈر ڈیوین براوو اور  آسٹریلوی سابق کپتان ایرون فنچ جیسے کھلاڑی بھی یو ایس ماسٹرز ٹی 10 کا حصہ ہوں گے۔

کس پاکستانی کھلاڑی کو کس ٹیم میں شامل کیا گیا ہے؟

کیلی فورنیا بولٹس نے پاکستانی کرکٹر حسین طلعت  کو اور  ڈیٹرائٹ فالکنز نے قومی فاسٹ بولر عمران خان جونیئر کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔

نیویارک واریئرز کی ٹیم میں محمد حفیظ، سہیل تنویر، مصباح الحق، سہیل خان اور عمید آصف شامل ہیں۔

اس کے علاوہ شعیب ملک اور محمد عرفان ایٹلانٹا رائیڈرز کی ٹیم میں جلوہ گر ہوں گے۔

Related posts

پاکستان کے ایک اور ویٹ لفٹر کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کا انکشاف

admin

سنیل گواسکر کی بولرز کے باؤنڈری لائن پر ریفریشمنٹ لینے پر کڑی تنقید

admin

بنگلادیش اے ٹیم اپنے دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئی

admin

Leave a Comment