Urdu ke Sab sy Ziada Pasand ki jany Wali News Website
Home » زم ایفرو ٹی 10 کے سیزن 2 کیلئے کھلاڑیوں کی ڈائریکٹ سائننگ کا عمل مکمل
کرکٹکھیل

زم ایفرو ٹی 10 کے سیزن 2 کیلئے کھلاڑیوں کی ڈائریکٹ سائننگ کا عمل مکمل

زمبابوے کی کرکٹ لیگ زم ایفرو ٹی 10 کے دوسرے سیزن کیلئے کھلاڑیوں کی ڈائریکٹ سائننگ کا عمل مکمل ہو گیا۔

ایونٹ میں شریک مختلف ٹیموں کے اپنے اپنے اسکواڈز کیلئے 6 پاکستانی کرکٹرز کو بھی سائن کرلیا۔

زم ایفرو ٹی 10 لیگ کے اعلامیے کے مطابق ڈربن وولوز نے شرجیل خان، محمد عرفان اور یاسر شاہ کو شامل کیا ہے۔

کیپ ٹاؤن سیمپ آرمی نے حیدر علی کو اپنے گلوبل سپر اسٹار کے طور پر سائن کیا ہے جبکہ شاہنواز داہانی بھی اس ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔

این وائی ایس لیگوس نے جارح مزاج بیٹر آصف علی کو براہ راست سائن کیا ہے۔

زم ایفرو ٹی 10 کا پلیئر ڈرافٹ 8 ستمبر کو ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ 21 ستمبر سے ہرارے میں شروع ہوگا۔

Related posts

25-2024 میں قومی ٹیم کتنی سیریز کھیلے گی؟ تفصیلات جاری

admin

انگلش کپتان جوش بٹلر پاکستان کیخلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلیں گے

admin

بھارتی کرکٹر اور اہلیہ کی ورلڈکپ ٹرافی کے ساتھ سونے کی تصویر وائرل

admin

Leave a Comment