Urdu ke Sab sy Ziada Pasand ki jany Wali News Website
Home » فیصل آباد: چیمپئنز کپ کے پریکٹس سیشن کے دوران 2 کھلاڑی زخمی، اسپتال منتقل
کرکٹکھیل

فیصل آباد: چیمپئنز کپ کے پریکٹس سیشن کے دوران 2 کھلاڑی زخمی، اسپتال منتقل

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں چیمپئنز ون ڈے کپ  کے  پریکٹس سیشن کے دوران 2 کھلاڑی زخمی ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ون ڈے کپ کی ٹیم لائنز کے کھلاڑی حنین شاہ اور اسٹالینز کے کھلاڑی سعدخان پریکٹس کے دوران زخمی ہوئے۔

پی سی بی نے بتایا کہ دونوں زخمی کھلاڑیوں کو ایمبولینس کے ذریعے ایکسرے کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ون ڈے کپ 12 ستمبر سے فیصل آباد میں شروع ہو گا، جس کے لیے ٹیموں کے پریکٹس سیشن شروع ہوگئے ہیں۔

Related posts

وہاب ریاض کا بچنا مشکل، بابر کی کپتانی خطرے میں، ٹیم میں گروپنگ کا بھی انکشاف

admin

شاہ رخ خان نے گوتم گمبھیر کو ‘بلینک چیک’ پیش کردیا، وجہ کیا ہے؟

admin

ورلڈکپ: سابق بھارتی بولر سپر 8 میں پاکستان کی جگہ امریکا کو دیکھنے کا خواہشمند

admin

Leave a Comment