Urdu ke Sab sy Ziada Pasand ki jany Wali News Website
Home » کراچی: ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز میں دو میڈل جیتنے والے معید بلوچ کا ائیرپورٹ پر شاندار استقبال
پاکستانکھیل

کراچی: ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز میں دو میڈل جیتنے والے معید بلوچ کا ائیرپورٹ پر شاندار استقبال

ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز میں پاکستان کیلئے دو میڈل جیتنے والے کھلاڑی معید بلوچ کا وطن واپسی کے موقع پر کراچی ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔

معید بلوچ وینزویلا میں ہونے والے مقابلوں میں ملک کیلئے ایک گولڈ اور ایک سلور میڈل جیت کر وطن واپس پہنچے ہیں۔

پاکستانی ایتھلیٹ نے ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز میں 400 میٹر دوڑ میں گولڈ اور 200 میٹر دوڑ میں سلور میڈل جیتا تھا۔

ایونٹ کے دوڑ کے مقابلوں میں پاکستان کے معید بلوچ نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 400 میٹر کا فاصلہ 48.20 سیکنڈز میں پار کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

200 میٹر دوڑ کے مقابلے میں 21.72 سیکنڈز میں مقررہ فاصلہ طے کرکے سلور میڈل اپنے نام کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان ائیر فورس سے تعلق رکھنے والے معید بلوچ 46.73 کی ٹائمنگ کے ساتھ 400 میٹر کی دوڑ میں پاکستان کا قومی ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔

Related posts

خواتین باورچی خانے تک محدود نہیں: ثانیہ مرزا کا خواتین کیلئے پیغام

admin

پاکستانی اپنے ہیرو ارشد ندیم کے پرتپاک استقبال کیلئے بیتاب

admin

ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 2-2 گول سے برابر

admin

Leave a Comment