Urdu ke Sab sy Ziada Pasand ki jany Wali News Website
Home » ’تین سال سے تنخواہ نہیں ملی‘، بھارتی شوٹر مانوبھاکر کے کوچ نے بھانڈا پھوڑ دیا
اولمپکس

’تین سال سے تنخواہ نہیں ملی‘، بھارتی شوٹر مانوبھاکر کے کوچ نے بھانڈا پھوڑ دیا

پیرس اولمپکس میں برانز میڈل جیتنے والی پہلی بھارتی شوٹر مانو بھاکر کے کوچ جسپال رانا کو تین برسوں سے تنخواہ نہیں ملی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شوٹر مانو بھاکر کے پیرس اولمپکس میں برانزمیڈل جیتنے کے بعد ایک انٹرویو میں کوچ جسپال رانا نے کہا کہ بھارت واپس جاکر اپنے لیے نوکری تلاش کروں گا اور نئے سرے سے آغاز کروں گا، مجھے نوکری کی تلاش ہے اور تین برسوں سے تنخواہ نہیں ملی۔

جسپال رانا نے کہا کہ ٹوکیو اولمپکس کے بعد مجھے ولن بنا دیا گیا، مانو بھاکر پسٹل کی خرابی کے باعث میڈل نہ جیت سکیں حالانکہ میں ٹوکیو میں موجود بھی نہیں تھا وہ سب اب میرا انٹرویو چاہتے ہیں، میں سب سے خوشی خوشی بات کر رہا ہوں۔

جسپال رانا کا کہنا تھا کہ نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف انڈیا یا کسی دوسرے ادارے نے مجھے 3 سال سے تنخواہ نہیں دی لیکن میں بہت خوش ہوں کہ مانو بھاکر نے میڈل جیتا ہے، اب میں بھارت واپس جا کر جاب تلاش کروں گا اور نئے سرے سے آغاز کروں گا۔

انہوں نے مزید  کہا کہ مانو بھاکر چاہتی تھی کہ میں اس کی مدد کروں، وہ میں نے کی، اب مجھے ہر مہینے تنخواہ چاہیے جو مجھے کسی نے نہیں دی۔

Related posts

آسٹریلوی ہاکی پلیئر نے اولمپکس میں شرکت کیلئے اپنی انگلی کٹوا لی

admin

پیرس اولمپکس میں میڈلز کے بعد بھارت میں کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیل مقبول ہونے لگے

admin

اولمپکس میں ورلڈ ریکارڈ بناکر طلائی تمغہ جیتنے والے ارشد ندیم کو میڈل کب ملے گا؟

admin

Leave a Comment