Urdu ke Sab sy Ziada Pasand ki jany Wali News Website
Home » بوائے فرینڈ کے ساتھ اولمپک ولیج سے باہر سیروتفریح پر خاتون تیراک ایونٹ سے باہر
اولمپکس

بوائے فرینڈ کے ساتھ اولمپک ولیج سے باہر سیروتفریح پر خاتون تیراک ایونٹ سے باہر

پیرس میں جاری اولمپکس میں شریک تیراک اینا کیرولینا  کو اپنے تیراک بوائے فرینڈ کے ساتھ سیرو تفریح پر اولمپک سے باہر کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 22سالہ اینا کیرولینا برازیل کی سوئمنگ ٹیم کا حصہ تھیں اور اینا کے بوائے فرینڈ گیبریل سینٹوس بھی برازیل کی ٹیم کی نمائندگی کررہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیرولینا نے 26 جولائی کو گیبریل کے ساتھ تفریح کی غرض سے اولمپک ولیج سے باہر رات گزاری جس کیلئے کمیٹی نے بطور سزا اینا کیرولینا کو فوری طور پر برازیل واپس بھیج دیا جب کہ ان کے بوائے فرینٖڈ گیبریل کو وارننگ جاری کی گئی ہے۔

برازیل اولمپک کمیٹی کی جانب سے کیرولینا کو اولمپک سے باہر کرنے کو بدسلوکی قرار دیا گیا ہے۔

اینا کیرولینا کی ٹیم سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہے جب کہ سینٹوس بھی اپنے مقابلے سے باہر ہوگئے۔

Related posts

پیرس اولمپکس میں سوئمنگ ایونٹ میں لائف گارڈ نے سب کے دل جیت لیے

admin

گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کیلئے بھارت سے بھی تہنیتی پیغامات

admin

امید تھی کچھ کر جاؤں گا، گولڈ میڈل کے ساتھ 14 اگست منائیں گے: ارشد ندیم

admin

Leave a Comment