Urdu ke Sab sy Ziada Pasand ki jany Wali News Website
Home » اگر آپ میں دم ہے تو سامنے آئیں‘، شامی ثانیہ سے شادی کی خبروں پر پھٹ پڑے
بین اقوامیکرکٹ

اگر آپ میں دم ہے تو سامنے آئیں‘، شامی ثانیہ سے شادی کی خبروں پر پھٹ پڑے

بھارت کی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا کے بعد کرکٹر محمد شامی نے بھی ثانیہ مرزا سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا میں حال ہی میں ثانیہ مرزا اور فاسٹ بولر محمد شامی کی مستقبل میں شادی کرنے کی افواہیں گردش کرنا شروع ہوئی تھیں، بھارتی ویب سائٹ ’مصالحہ‘ ’ٹائمز ناؤ‘ اور ’زوم‘  میں بتایا گیا تھا کہ  ثانیہ مرزا اور محمد شامی 20 اگست 2024 کو شادی کرنے والے ہیں۔

جس کے بعد بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ثانیہ کے والد عمران مرزا نے واضح کیا تھا کہ یہ سب بکواس ہے، ثانیہ کی تو کبھی محمد شامی سے ملاقات تک نہیں ہوئی۔

حال ہی میں بھارتی یوٹیوب چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں  جب کرکٹر شامی سے ان افواہوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے ایسی خبریں پھیلانے والوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری گزارش ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسی بے بنیاد خبروں کو پھیلانے سے گریز کریں۔

محمد شامی کا کہنا تھا کہ ’عجیب ہی ہے فون کھولو تو اپنی ہی تصویر دیکھتا ہوں، میں مانتا ہو میمز مذاق کے لیےہوتی ہیں لیکن کسی کی زندگی سے  متعلق ہو  تو  کسی کو بھی  بڑی سوچ سمجھ کر میمز بنانی چاہیے، لوگ ویریفائیڈ پیجز  سے  ایسی خبریں شیئر کرتے ہیں اور کہہ کر بھاگ جاتے ہیں۔

بھارتی کرکٹر نے مزید کہا کہ میں  ایک ہی چیز کہنا چاہوں گا  اگر آپ میں دم ہے تو ویریفائیڈ پیجز سے بول کے دیکھو، پھر ہم بتاتے ہیں، کسی کی ٹانگ کھینچنا  بہت آسان ہے،  کامیابی حاصل کرو، اپنا لیول اوپر کرو ،  تب میں مانوں گا کہ آپ اچھے انسان ہیں۔

Related posts

چار ممالک کی ٹریول ایڈوائزریز، ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کا بنگلادیش میں انعقاد مشکل

admin

ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی کپتانی انڈر اسکروٹنی آگئی

admin

ویرات اور انوشکا کا بھارت چھوڑنے کا فیصلہ، کس ملک میں رہائش اختیارکرینگے؟

admin

Leave a Comment