Urdu ke Sab sy Ziada Pasand ki jany Wali News Website
Home » ویمنز ایشیا کپ: پاکستان ویمنز نے نیپال کو شکست دیکر ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی
کرکٹ

ویمنز ایشیا کپ: پاکستان ویمنز نے نیپال کو شکست دیکر ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی

ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے نیپال ویمنز کو 9 وکٹوں سے ہراکر ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی۔

دمبولا میں کھیلے گئے میچ میں پہلے نیپال ویمنز نے بیٹنگ کی جس نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 108رنز اسکور کیے۔  نیپال کی جانب سے کبیتا جوشی 31، سیتا رانا مگر 26 اور پوجا مہاتو 25رنز بناکر نمایاں رہیں۔

نیپال کی ٹیم کی تین کھلاڑی رن آؤٹ ہوئیں، سعدیہ اقبال نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پاکستان ویمنز نے ہدف 12 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

گل فیروزہ اور منیبہ علی نے پہلی وکٹ پر 105رنز کی شراکت کے ذریعے ٹیم کی جیت کو آسان بنایا۔

گل فیروزہ 35 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 57 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں، منیبہ علی 46 اور طوبیٰ حسن ایک رن پر ناٹ آؤٹ رہیں۔

ایونٹ میں پاکستان کی پہلی کامیابی ہے، اس سے قبل پہلے میچ میں بھارت نے گرین شرٹس کو شکست دی تھی۔

Related posts

سابق سری لنکن کرکٹر کو گھر میں بیوی بچوں کے سامنے قتل کردیا گیا

admin

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی اور سب ٹیمیں آئیں گی: چیئرمین پی سی بی

admin

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:جنوبی افریقا کا سری لنکا کو شکست دیکر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز

admin

Leave a Comment