Urdu ke Sab sy Ziada Pasand ki jany Wali News Website
Home » میسی کی جھولی میں ایک اور ٹرافی، ارجنٹینا نے 16 ویں بار کوپا امریکا کا ٹائٹل جیت لیا
فٹبال

میسی کی جھولی میں ایک اور ٹرافی، ارجنٹینا نے 16 ویں بار کوپا امریکا کا ٹائٹل جیت لیا

ارجنٹینا نے کولمبیا کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر کوپا امریکا فٹبال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل ریکارڈ 16 ویں بار جیت لیا۔ 

ارجنٹینا کے کپتان میسی انجری کے باعث پورا میچ نہ کھیل سکے ، ان کے جذبات پر قابو نہ رہا وہ بینچ پر بیٹھے روتے رہے لیکن ٹیم کی جیت کے ساتھ ہی افسوس جشن میں تبدیل ہو گیا۔

اتوار کو میامی گارڈنز میں ارجنٹینا اور کولمبیا کےدرمیان کوپا امریکا کا فائنل میچ انتہائی دلچسپ رہا ، دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پربرتری حاصل کرنے کےلیے کئی حملے کیے لیکن کسی کوکامیابی نہ ملی۔

میچ کے دوسرے ہاف میں ارجنٹینا کے کپتان میسی انجری کا شکار ہو گئے ، آنکھوں میں آنسو لیے میدان سے باہر چلے گئے ، بلکہ بینچ پر اپنے جذبات کنٹرول نہ کر سکے اور روپڑے ۔

فائنل میچ میں مقررہ وقت میں کوئی ٹیم گول نہ بنا سکی ، پھر شروع ہوا اضافی وقت اور 112 ویں منٹ میں ارجنٹینا کے لوٹیرو مارٹنز نے گول بنایا،  یہی گول فائنل کا فیصلہ کن گول ثابت ہوا۔

ارجنٹینا نے صفر کے مقابلے میں ایک گول کی کامیابی کے ساتھ کوپا امریکا جیت لیا،  یہ ارجنٹینا نے ریکارڈ 16ویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

اسٹار فٹبالر لیونل میسی اور ان کی ٹیم ارجنٹینا نے مسلسل تیسرا بڑا ٹورنامنٹ جیتا ہے۔

اس سے قبل  ارجنٹینا نے 2021 کا کوپا  امریکا اور پھر 2022 میں قطر میں ہونے والا فیفا  ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھائی تھی۔

Related posts

فیفا ورلڈکپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2 کا میچ کھیلنے قومی فٹبال ٹیم تاجکستان روانہ

admin

شارجہ کا 900 فٹ بلندی پر 2 فٹبال اسٹیڈیم بنانے کا اعلان

admin

پاکستان فٹبال ٹیم کے کھلاڑی اوٹس خان نے نیا کلب جوائن کرلیا

admin

Leave a Comment