Urdu ke Sab sy Ziada Pasand ki jany Wali News Website
Home » پیرس اولمپکس کی تیاری میں پاکستانی ایتھلیٹس کو مشکلات کا سامنا
اولمپکس

پیرس اولمپکس کی تیاری میں پاکستانی ایتھلیٹس کو مشکلات کا سامنا

پیرس اولمپکس 2024 کی تیاری میں پاکستانی ایتھلیٹس کومشکلات کا سامناہے، قومی ایتھلیٹس پنجاب اسٹیڈیم میں رش میں ٹریننگ کرنے پرمجبور ہیں۔

اولمپئن جیولین تھرور ارشد ندیم اور اسپرنٹر فائقہ ریاض نے میگا ایونٹس کی تیاری کے لیے الگ ٹریننگ سینٹر کا مطالبہ کیا ہے ۔

ارشد ندیم کی تھرو کے لیے پہلے ایریا خالی کرانا پڑتا ہے تاکہ جیولین کسی کو لگ نہ جائے ۔انہیں کئی مرتبہ کھلاڑیوں کے درمیان میں آنے کی وجہ سے تھرو روکنا پڑتی ہے۔

ایتھلیٹ فائقہ ریاض کو بھی رش کی وجہ سے ٹریننگ میں دشواری کا سامنا ہے،   فائقہ کی رننگ کے دوران دیگر کھلاڑی ٹریک پر آجاتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹریننگ پر فوکس کے لیے الگ سینٹر ہونا چاہیے۔

ایتھلیٹس کا ماننا ہے کہ وہ اسٹیڈیم میں کسی کی ٹریننگ کےخلاف نہیں لیکن ایلیٹ ایتھلیٹس کے لیے ہائی پرفارمنس سینٹرکا ہونا بہت ضروری ہے۔

Related posts

پیرس اولمپکس کے چوتھے روز بھی میڈلز ٹیبل پر جاپان کی برتری برقرار

admin

امید تھی کچھ کر جاؤں گا، گولڈ میڈل کے ساتھ 14 اگست منائیں گے: ارشد ندیم

admin

گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کیلئے بھارت سے بھی تہنیتی پیغامات

admin

Leave a Comment