Urdu ke Sab sy Ziada Pasand ki jany Wali News Website
Home » سابق سری لنکن کرکٹر کو گھر میں بیوی بچوں کے سامنے قتل کردیا گیا
کرکٹکھیل

سابق سری لنکن کرکٹر کو گھر میں بیوی بچوں کے سامنے قتل کردیا گیا

سری لنکا کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان دھمیکا نروشنا کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

سری لنکن پولیس کے مطابق 41 سالہ سابق کپتان دھمیکا نروشنا کو مبینہ طور پر منگل کی رات گئے ان کی رہائشگاہ پر گولی مار کر قتل کیا گیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو دھمیکا نروشنا اپنی اہلیہ اور 2 بچوں کے ساتھ گھر میں موجود تھے، انہیں بیوی بچوں کے سامنے گولی ماری گئی۔

سری لنکن سابق کپتان کو مبینہ طور پر 12 بور کی گن سے قتل کیا گیا ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق مقتول کرکٹر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے، قتل کی وجہ سامنے نہیں آسکی جب کہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Related posts

امریکا میں جاری اسکریبل چیمپئن شپ میں پاکستان کے وسیم کھتری کی شاندار پرفارمنس

admin

ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز سیمی فائنل: ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے پاکستان شاہینزکو 30 رنز سے ہرا دیا

admin

اسکاٹ لینڈ اور انگلینڈ سے وائٹ بال سیریز کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان

admin

Leave a Comment