Urdu ke Sab sy Ziada Pasand ki jany Wali News Website
Home » گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا کیلئے بابر، شاہین اور رضوان کو اجازت نہ ملنے کا امکان
پاکستانکرکٹ

گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا کیلئے بابر، شاہین اور رضوان کو اجازت نہ ملنے کا امکان

لاہور: کینیڈا کی گلوبل ٹی ٹوئنٹی کے لیے قومی کھلاڑیوں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان کو این او سی ملنے کا امکان نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق کینیڈا کی لیگ کسی سیریز سے متصادم نہ ہونے کے باوجود تینوں کھلاڑیوں کو این او سی ملنے کا امکان نہیں ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آل فارمیٹ پلیئرز کے لیے پی سی بی کی پالیسی کی وجہ سے ان کھلاڑیوں کو این او سی نہیں دیا جائے گا، پی سی بی آل فارمیٹ پلیئرز کو مصروف انٹرنیشنل شیڈول کی وجہ سے این او سی دینے کے حق میں نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے حال ہی میں نسیم شاہ کو بھی آل فارمیٹ پلیئر کی وجہ سے دی ہنڈریڈ کے لیے این او سی نہیں ملا۔

ذرائع کے مطابق گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا کو آئی سی سی کی جانب سے تاحال منظوری بھی نہیں ملی، کئی معاملات کی وجہ سے آئی سی سی نے لیگ کی منظوری روکی ہوئی ہے، لیگ کی منظوری کے بعد کھلاڑیوں کے این او سی کا باقاعدہ فیصلہ ہو گا۔

خیال رہے کہ گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا میں محمد عامر، محمد نواز، آصف علی اور افتخار احمد کے بھی مختلف ٹیموں کے ساتھ معاہدے ہیں۔

Related posts

بنگلادیش اے ٹیم اپنے دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئی

admin

ویمنز کرکٹرز کو مینز ٹیم جیسی سہولتیں نہیں ملتیں: ہیڈ کوچ کھلاڑیوں کے حق میں بول پڑے

admin

بنگلادیش کے سابق کپتان شکیب الحسن سکیورٹی مانگنے پر مشکل میں آگئے

admin

Leave a Comment