Urdu ke Sab sy Ziada Pasand ki jany Wali News Website
Home » بابر اعظم اب رضوان کی کپتانی میں کھیلیں گے
کرکٹ

بابر اعظم اب رضوان کی کپتانی میں کھیلیں گے

پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم  اب محمد رضوان کی کپتانی میں کھیلیں گے۔

کینیڈا کی گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں رضوان کو وینکوور نائٹس کا کپتان مقرر کردیا گیا۔ وینکوور کے اسکواڈ میں بابر اعظم کے علاوہ محمد عامر اور آصف علی بھی شامل ہیں۔

جنوبی افریقا کے ڈیوائن پریٹورییس، نیپال کے سندیپ لمیچانے بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ وینکوور نائٹس نے رضوان کو کپتان بنانے کے اعلان میں ان نام کے ساتھ "سر” لکھا۔

وینکوور انتظامیہ کے مطابق سر رضوان زور آور بیٹنگ اور پھرتیلی وکٹ کیپنگ کے ساتھ ٹیم کو فتحیاب کرانے کیلئے تیار ہیں۔

گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ 25 جولائی سے 11 اگست تک کینیڈا میں ہوگی۔

Related posts

ورلڈکپ میں شکست کے بعد بابراعظم کی کپتانی کو پہلا جھٹکا، بورڈ نے اہم فیصلہ کرلیا

admin

ٹیم میں سرجری سے متعلق کچھ علم نہیں: شاہین آفریدی

admin

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم پر مشاورت کیلئے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو بلا لیا

admin

Leave a Comment