Urdu ke Sab sy Ziada Pasand ki jany Wali News Website
Home » ٹیم میں سرجری سے متعلق کچھ علم نہیں: شاہین آفریدی
کرکٹ

ٹیم میں سرجری سے متعلق کچھ علم نہیں: شاہین آفریدی

قومی کرکٹر شاہین آفریدی میں ٹیم میں سرجری سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہین شاہ آفریدی  ٹیم میں سرجری سے متعلق سوال گول کرگئے اور کہا کہ اس بارے میں وہ کچھ نہیں جانتے لیکن ہمیں کرکٹ میں بہت کچھ درست کرنے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم کے ایک بار پھر ورلڈ چیمپئن بننے پر  شاہین نے کہا کہ  بھارت نے اچھی کرکٹ کھیلی، جب محنت کرتے ہیں تو رزلٹ اچھا ملتا ہے، جو ٹیم پروسس کے ساتھ آتی ہے وہ کامیاب ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی انتہائی ناقص کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا تھا کہ ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے،  پاکستانی کرکٹ اس وقت اپنی سب سے کم درجہ کی پرفارمنس پر ہے، ہمارا سب سے بڑا چیلنج ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے، قوم جلد بڑی سرجری ہوتے ہوئے دیکھے گی۔

Related posts

انگلش بیٹر ڈیوڈ ملان کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

admin

ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی کپتانی انڈر اسکروٹنی آگئی

admin

چیمپئنز کپ کے مینٹورز کو مختلف اکیڈمیوں میں اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

admin

Leave a Comment