Urdu ke Sab sy Ziada Pasand ki jany Wali News Website
Home » سمندری طوفان کی وارننگ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فاتح بھارتی ٹیم بارباڈوس میں پھنس گئی
کرکٹ

سمندری طوفان کی وارننگ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فاتح بھارتی ٹیم بارباڈوس میں پھنس گئی

سمندری طوفان کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی ٹیم بارباڈوس میں پھنس گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بارباڈوس میں کیٹگری 4 طوفان بیریل کی پیشگوئی کی گئی ہے، سمندری طوفان کے پیش نظر بارباڈوس کے ائیرپورٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ دوسرا شدید ترین طوفان بتایا جا رہا ہے، بارباڈوس میں کرفیو جیسی صورتحال ہے کسی کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان کے اگلے چند گھنٹوں میں ساحل سے ٹکرانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بارباڈوس میں ہلکی بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے، بھارتی ٹیم ہوٹل کے اندر موجود ہے اور ہوٹل کا اسٹاف بھی بہت کم تعداد میں موجود ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اسکواڈ کو قطاروں میں لگ کر کھانا لینا پڑ رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بورڈ چارٹرڈ فلائٹ کے بھی انتظامات کر رہا ہے تاہم صورتحال ائیرپورٹ کھلنے پر منحصر ہے، اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کے لائحہ عمل کا کسی کو علم نہیں۔

Related posts

ٹیم میں سینٹرل کنٹریکٹ کس بنیاد پر ملے گا؟ چیئرمین پی سی بی نے واضح پیغام دیدیا

admin

وقار یونس نے نئے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

admin

تمام کھلاڑی تجربہ کار ہیں، انہیں اندازہ ہےکیسے پرفارم کرنا ہے: گیری کرسٹن

admin

Leave a Comment