Urdu ke Sab sy Ziada Pasand ki jany Wali News Website
Home » ورلڈکپ میں شکست کے بعد بابراعظم کی کپتانی کو پہلا جھٹکا، بورڈ نے اہم فیصلہ کرلیا
پاکستانکرکٹ

ورلڈکپ میں شکست کے بعد بابراعظم کی کپتانی کو پہلا جھٹکا، بورڈ نے اہم فیصلہ کرلیا

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں بطور کپتان ناقص پرفارمنس کے بعد اطلاعات ہیں کہ بورڈ نے بنگلا دیش کے خلاف 2 ٹیسٹ پر مشتمل ہوم سیریز میں بابر اعظم کو کپتانی سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے7  ارکان پر مشتمل سلیکشن کمیٹی کی تجویز پر شاہین آفریدی کی جگہ ٹی ٹوئنٹی  ٹیم کی قیادت بابراعظم کے سپرد کرتے ہوئے انہیں 2025 چیمپئنز ٹرافی تک وائٹ بال ٹیم کی قیادت دی تھی۔

توقع تھی کہ بورڈ  بنگلا دیش کے خلاف انہیں 2 ٹیسٹ کی سیریز قیادت دینے کا ارادہ رکھتا تھا جب کہ 2 ٹیسٹ کی سیریز   آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

 تاہم ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس کے بعد اب بورڈ نے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کیلئے  بابراعظم کے نام کو زیر غور لانے کے بجائےشان مسعود پر ہی اعتماد رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ  آسٹریلیا کے ٹیسٹ فاسٹ بولر جیسن گلیسپی شان مسعود  کے ساتھ ٹیسٹ ٹیم کے کوچ ہوں گے۔

Related posts

کرکٹ ٹیم میں انتخاب اب ‘کیٹ واک’ کیطرح آسان نہیں بلکہ کانٹوں پر سفر جیسا ہوگا

admin

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی اہلیہ نتاشا نے طلاق کی خبروں پر ردعمل دیدیا

admin

پاکستان فٹبال فیڈریشن کی انوکھی منطق، پاکستانی نژاد پلیئرز کو ‘غیر ملکی’ بنا دیا

admin

Leave a Comment